یہ عبوری حکم جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس شری چندر شیکھر پر مشتمل بنچ نے جاری کیا۔ عدالت نے تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سی اے جی آڈٹ کے حکم پر اگلے احکامات تک روک لگا دی، جس کے باعث فی الحال آڈٹ کا عمل شروع نہیں ہو سکے گا۔
دہلی حکومت نے ایک روز قبل بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم جاری کیا تھا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری اثاثوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی رقم اور اس کی وصولی میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے سی اے جی آڈٹ ناگزیر ہے۔ حکومت کے مطابق عوامی مفاد میں یہ جاننا ضروری ہے کہ مالی بوجھ کس طرح بڑھتا گیا اور اس کے ذمہ دار عوامل کیا رہے۔