ای ڈی نے پہلی مرتبہ نیلام کیا منی لانڈرنگ میں ضبط طیارہ، 3 کروڑ روپے میں ہوا فروخت

ای ڈی نے پہلی مرتبہ نیلام کیا منی لانڈرنگ میں ضبط طیارہ، 3 کروڑ روپے میں ہوا فروخت

ای ڈی کا کہنا ہے کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم عدالت کی اجازت ملنے کے بعد دھوکہ دہی کا شکار حقیقی سرمایہ کاروں کو واپس کی جائے گی۔



<div class="پیراگراف">
<p>’ہاکر 800 اے‘ چارٹرڈ طیارہ، تصویر سوشل میڈیا</p>
</div>
<p>” class=”qt-image”/><img decoding=
صارف
google_preferred_badge

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ملک میں پہلی مرتبہ منی لانڈرنگ کے ایک مقدمہ میں ضبط کیے گئے طیارہ (چارٹرڈ طیارہ) کی نیلامی کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ای ڈی کے حیدرآباد زونل دفتر نے یکم جولائی 2026 کو ’ہاکر 800 اے‘ طیارہ سرکاری ای نیلامی پلیٹ فارم ’ایم ایس ٹی سی‘ کے ذریعے 3 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم عدالت کی اجازت ملنے کے بعد دھوکہ دہی کا شکار حقیقی سرمایہ کاروں کو واپس کی جائے گی۔

یہ طیارہ 7 مارچ 2025 کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی کیپیٹل پروٹیکشن فورس پرائیویٹ لمیٹڈ، اس کے سربراہ امردیپ کمار اور دیگر افراد کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران ای ڈی نے اس طیارہ کو ضبط کر لیا تھا۔ بعد ازاں ای ڈی نے اس ضبطی کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کی فیصلہ ساز اتھارٹی کے سامنے درخواست دائر کی۔ 18 اگست 2025 کو طیارے کی ضبطی کو قانونی قرار دے دیا گیا۔ اس کے بعد ای ڈی نے طیارہ فروخت کرنے کی اجازت طلب کی، جو 20 نومبر 2025 کو منظور کر لی گئی۔

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ای ڈی نے نیلامی کا عمل مکمل کیا اور یکم جولائی 2026 کو طیارہ 3 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق حیدرآباد کی کمپنی کیپیٹل پروٹیکشن فورس پرائیویٹ لمیٹڈ نے مبینہ طور پر ایک جعلی انوائس ڈسکاؤنٹنگ اسکیم چلا کر ہزاروں سرمایہ کاروں سے تقریباً 792 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ ای ڈی کے مطابق لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی رقم انوائس ڈسکاؤنٹنگ کے کاروبار میں لگائی جائے گی اور انہیں بھاری منافع حاصل ہوگا، لیکن تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسا کوئی حقیقی کاروبار موجود ہی نہیں تھا۔ سرمایہ کاروں سے حاصل کی گئی رقم مبینہ طور پر ایک پونزی اسکیم کے ذریعہ جمع کی جا رہی تھی۔ یہ معاملہ سائبرآباد پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ میں درج 3 ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ای ڈی نے کمپنی کے کئی عہدیداروں اور معاونین کے خلاف کارروائی کی۔

اس مقدمہ میں ای ڈی اب تک 3 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں امردیپ کمار کے بھائی سندیپ کمار، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شرد چندر توشنیوال اور فالکن انوائس ڈسکاؤنٹنگ کے سی ای او آرین سنگھ چھابڑا شامل ہیں۔ ای ڈی نے 29 ستمبر 2025 کو اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کر دی تھی۔

بہرحال، ای ڈی کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارہ کی فروخت سے حاصل ہونے والے 3 کروڑ روپے براہ راست سرکاری کھاتے میں جمع کیے جائیں گے۔ اس کے بعد خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی اجازت ملنے پر یہ رقم ان حقیقی سرمایہ کاروں کو واپس کرنے کے عمل میں استعمال کی جائے گی، جنہوں نے اس مبینہ جعلی اسکیم میں اپنی رقم گنوائی ہے۔ ای ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایجنسی کا مقصد صرف مجرموں کے خلاف کارروائی کرنا ہی نہیں بلکہ جرم سے حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط کر کے متاثرین تک ان کی رقم واپس پہنچانا بھی ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے اور آئندہ اس کیس میں مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *