آسٹریلیا دورہ سے قبل پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی ملی دھمکی، ملبورن پولیس نے شروع کی تحقیقات

آسٹریلیا دورہ سے قبل پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی ملی دھمکی، ملبورن پولیس نے شروع کی تحقیقات

آسٹریلیا میں کسی بھی ملک کے سربراہ کے دورے پر کسی بھی قسم کا خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ایسے معاملات میں سخت کارروائی بھی کی جاتی ہے۔



<div class="پیراگراف"

<p>پی ایم مودی، UNI کی تصویر</p>
</div>
<p>” class=”qt-image”/><img decoding=
صارف
google_preferred_badge

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ جمعرات (9 جولائی) کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں مکمل طور پر الرٹ ہو گئی ہیں۔ یہ دھمکی وزیر اعظم کے لیے آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں منعقد ہونے والے ’ملبورن میٹس مودی‘ پروگرام کی تشہیر کے لیے کیے گئے سوشل میڈیا پوسٹ پر دی گئی ہے۔

ملبورن میں ہندوستانی وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد آسٹریلیا کی وفاقی پولیس فوری طور پر حرکت میں آ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ’دی آسٹریلیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی کی ملبورن آمد کے بعد 9 جولائی کو مقامی مارول اسٹیڈیم میں ’ملبورن میٹس مودی‘ کے نام سے ایک کمیونٹی پروگرام منعقد کیا جانا ہے۔ اس پروگرام کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔ اسی دوران فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ایسا تبصرہ سامنے آیا، جس نے دونوں ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں کو مستعد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ایک تبصرہ کیا گیا، جس میں وزیر اعظم مودی کو ان کے آسٹریلیا دورے کے دوران قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔ کمنٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’پروگرام کے دوران اسٹیڈیم کی چھت بند کر دینی چاہیے، ورنہ وہ آسٹریلیا میں اپنی موت کے لیے آئے گا۔‘‘ دھمکی کے پیچھے کیا مقصد ہے، اس بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کے حوالہ سے ’دی آسٹریلیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تفتیش کاروں نے فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کرنے والے شخص کا آئی پی ایڈریس معلوم کر لیا ہے اور اب یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ یہ تبصرہ کس نے کیا اور اس کے پیچھے اس شخص کا مقصد کیا تھا۔ علاوہ ازیں اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس دھمکی کے ذریعہ کسی فوجداری قانون کی خلاف ورزی بھی ہوئی ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کسی بھی ملک کے سربراہ یا حکومت کے سربراہ کے دورے کے دوران کسی بھی قسم کا خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایسے معاملات میں سخت کارروائی بھی کی جاتی ہے۔


]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *