مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے باغی دھڑے کا پارٹی ہیڈکوارٹر پر قبضہ، اپنا بینر بھی کیا نصب

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے باغی دھڑے کا پارٹی ہیڈکوارٹر پر قبضہ، اپنا بینر بھی کیا نصب

اس سے قبل رتبریت بنرجی کی سربراہی میں دس رکنی وفد نے نئی دہلی میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی۔ وفد نے پارٹی سے متعلق جاری تنازعہ کے سلسلے میں اپنا مؤقف پیش کیا۔ گزشتہ ماہ تقریباً 60 ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بعد سے پارٹی کی قیادت، تنظیمی ڈھانچے، انتخابی نشان اور بینک میں جمع فنڈ پر حق کے معاملے میں دونوں دھڑوں کے درمیان اختلافات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

کولکاتا میں جس عمارت پر باغی دھڑے نے قبضہ کیا ہے، وہ سن 2022 سے ترنمول کانگریس کے تنظیمی ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال ہو رہی تھی۔ پارٹی کے مستقل مرکزی دفتر میں تعمیر نو کا کام شروع ہونے کے بعد تنظیمی سرگرمیاں اسی عمارت سے چلائی جا رہی تھیں۔

]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *