منی پور میں طویل عرصہ سے تشدد والے حالات کے لیے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے تخریب کاری نظریات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’یہ مودی حکومت کے اس تخریبی نظریہ کا نتیجہ ہے، جو لوگوں کو مذہب، ذات، زبان، علاقہ اور شناخت کے نام پر تقسیم کرتا ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’آج منی پور ہی نہیں، پورا ملک وزیر اعظم سے ہمدردی کے دو لفظ کی بھی امید چھوڑ چکا ہے، کارروائی کی بات تو بہت دور ہے۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’منی پور بہتر کا حقدار ہے، اور اس کے لیے ہندوستان جوڑنا ہی واحد راستہ ہے۔‘‘
’پھر نفرت اور تشدد کی آگ میں 20 گھر راکھ ہو گئے‘، منی پور میں تازہ کشیدگی پر راہل گاندھی کا اظہارِ فکر