تقریباً دو روز قبل ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں پونے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی تشویشناک حالت کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا اور علاج جاری رکھا۔ تاہم ڈاکٹرس انہیں بچا نہ سکے۔ قابل ذکر ہے کہ کیتن اگروال کے قتل کا معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے، اور پولس اس معاملے کی مسلسل جانچ کر رہی ہے۔ دریں اثنا، خاندان کے سربراہ مانے جانے والے دیوی چند اگروال کی موت سے اگروال خاندان میں غم کی ایک اور لہر دوڑ گئی ہے۔ جہاں یہ خاندان اپنے بیٹے کیتن کی موت کے لیے انصاف کے لیے لڑ رہا ہے، وہیں ایک بوڑھے رکن کی موت نے پورے خاندان کو گہرے غم میں ڈال دیا ہے۔
کیتن اگروال کے دادا کا انتقال!